محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں نوجوان کی کانگو وائرس سے ہلاکت کی تصدیق کردی
محکمہ صحت سندھ نےکراچی میں نوجوان کی کانگو وائرس سےہلاکت کی تصدیق کردی۔
محکمہ صحت سندھ کےمطابق لانڈھی میں 28 سال کاقصاب کانگو وائرس سےجاں بحق ہوا،جناح اسپتال لانے کے چند گھنٹوں بعد ہی مریض انتقال کرگیا،لیبارٹری رپورٹ میں کانگو وائرس کی باضابطہ تصدیق ہوئی،مریض زبیر میں تیز بخاراورمنہ سےخون آنےکی علامات پائی گئی،
اسی پرمحکمہ صحت کی ٹیم نے رابطہ رکھنے والے افراد کی نگرانی کافیصلہ کرلیا ہے،ابتدائی ٹیسٹ میں ملیریا اورڈینگی منفی جبکہ کانگو وائرس مثبت پایاگیا،رواں برس کانگووائرس سے 6 افراد جاں بحق ہوئے۔
