ناسا سائنسدان کی خلا سے لی گئی تصویر وائرل، خانہ کعبہ ہیرے کی مانند چمکتا دکھائی دیا

ریاض — خلا سے لی گئی ایک تصویر نے دنیا بھر میں لوگوں کو حیران کر دیا ہے، جس میں مکہ مکرمہ کے عین مرکز میں خانۂ کعبہ ہیرے کی مانند روشن دکھائی دے رہا ہے۔ یہ تصویر ناسا کے سائنسدان اور فوٹوگرافر ڈونلڈ پیٹٹ نے

شیئر کی ہے، جو رواں سال 220 دن خلا میں گزارنے کے بعد زمین پر واپس آئے ہیں۔

ڈونلڈ پیٹٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خلا سے لی گئی مکہ مکرمہ کی تصاویر میں جو روشن نقطہ نظر آتا ہے وہ خانۂ کعبہ ہے — اسلام کا مقدس ترین مقام، جو خلا کے مدار سے

بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

تصویر میں مکہ مکرمہ کا شہر روشن دکھائی دیتا ہے جبکہ مرکز میں خانہ کعبہ کی چمک دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ لاکھوں افراد نے اس تصویر کو شیئر کیا اور اسے روحانی و تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا۔

دنیا کے دیگر حصوں میں بھی تصویر کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اسے انسانیت کے لیے ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔