روس نے واٹس ایپ کو خبردار کردیا
روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے سے متعلق خبردار کردیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی لگادی جائے گی۔
روسی حکام کے مطابق یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔
روسی حکام نے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام لگایا ہے کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات شیئر نہیں کر رہے۔
روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ جرائم سے نمٹنے اور بچنے کے لیے بنائے گئے ضوابط کا پاس کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ماسکو کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کرغیزستان کے دارالحکومت بشکیک میں اجتماعی سلامتی معاہدہ تنظیم کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ماسکو کا یورپی ممالک پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور ہم یورپ کو حملہ نہ کرنے کی تحریری یقین دہانی کروانے کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے یورپ پر ممکنہ روسی حملے کے خدشات کو ”جھوٹ”اور ”مکمل فضول”قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ”بے وقوفانہ”باتیں ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ ہم نے کبھی ایسا کرنے کا ارادہ نہیں کیا۔ لیکن اگر وہ ہم سے سننا چاہتے ہیں، تو ہم اسے دستاویزی شکل میں یقین دیانی کروائیں گے۔
