ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب تیز رفتار گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، جاں بحق
کراچی: ایئرپورٹ چھوٹا گیٹ کے قریب ایک تیز رفتار نامعلوم گاڑی نے راہ گیر خاتون کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کویتہ زوجہ ہری رام، 35 سال، کے طور پر کی گئی ہے، جو شاہ فیصل کالونی کی رہائشی تھیں۔
متوفیہ کی لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، اور پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔
پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ فرار ہونے والی گاڑی کا پتہ لگایا جا سکے اور ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
