کرمپور میں گھریلو تنازع پر چاچی کے ہاتھوں نوجوان قتل

غوث پور کے علاقے کرمپور میں گھریلو تنازع کے دوران نوجوان آصف علی ملک کو ان کے چاچی پناہ ملک نے چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ زخمی نوجوان کو اس کے وارثوں نے کرمپور سرکاری اسپتال پہنچایا، جہاں سے اسے سکھر اسپتال ریفر کیا گیا، تاہم راستے میں وہ دم توڑ گیا۔

جوابدار پناہ ملک موقع سے فرار ہو گیا اور اب تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا ہے۔