کراچی بار ایسوسی ایشن نے ڈی آئی جی ٹریفک کو ایک خط لکھ کر درخواست کی ہے کہ سٹی کورٹ کے اطراف وکلا کے ای چالان نہ کیے جائ
کراچی بار ایسوسی ایشن نے ڈی آئی جی ٹریفک سے مطالبہ کیا ہےکہ سٹی کورٹ کے اطراف پارکنگ پر وکلا کا ای چالان نہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ وکلا بڑی تعداد میں روزانہ سٹی کورٹ فرائض کی انجام دہی کے لیے آتے ہیں،گاڑیوں کی تعداد زیادہ ہونےکی وجہ سے پارکنگ ناکافی ہے۔
خط میں کہا گیا ہےکہ سٹی کورٹ سے متصل ایم اے جناح روڈ پرکافی رش ہوتا ہے اور جگہ نہ ہونے کی وجہ سے وکلا سٹی کورٹ کے اطراف میں گاڑیاں کھڑی کرنے پر مجبور ہیں۔
کراچی بار ایسوسی ایشن نے خط میں کہا ہےکہ وکلا ای چالان جاری ہونے سے مشکلات اور مالی بوجھ کا شکار ہیں، سٹی کورٹ کے اطراف اور ایم اے جناح روڈ پر وکلا کا ای چالان نہ کیا جائے۔
