کراچی: کھلے گٹر میں ایک اور گرنے والی بچی کو راہ گیر نے بچا لیا

کراچی: شہر کے علاقے منگھوپیر میں نجی اسکول کی پہلی جماعت کی طالبہ عنایہ امین کھلے گٹر میں گر گئی، مگر جائے وقوعہ سے گزرنے والے شہری کی بروقت کارروائی نے اس کی جان بچا لی۔

ڈان نیوز کے مطابق بچی اسکول سے چھٹی کے بعد گھر جا رہی تھی کہ گرم چشمہ کے قریب گٹر میں گر گئی۔ خوش قسمتی سے راہ گیر نے فوری طور پر اسے گٹر سے باہر نکال کر محفوظ بنایا۔

یہ واقعہ کراچی میں کھلے گٹر کے خطرات کو دوبارہ اجاگر کرتا ہے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں گلشن اقبال کے نیپا چورنگی کے قریب 3 سالہ ابراہیم بھی گٹر میں گر گیا تھا، اور اس کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلے گٹر نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہیں، اور انتظامیہ کو فوری اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔