جنوبی افریقہ کیخلاف دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے مہمان ٹیم کو 277 رنز کا ہدف دیدیا۔
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلےٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 167 رنز بنا کر آل آوٹ ہوگئی،عبداللہ شفیق41،بابراعظم42،سعود شکیل کے 38 رنز، محمد رضوان 14، نعمان علی11،شان مسعود7، سلمان آغا 4 رنز بنا سکے،امام الحق اورشاہین آفریدی کھاتہ بھی نہ کھول سکے،جنوبی افریقا کے متھو سامی نے میچ میں11 وکٹیں حاصل کیں۔
جنوبی افریقی ٹیم کی پہلی اننگز
پاکستان اورجنوبی افریقہ کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز جنوبی افریقی ٹیم پہلی اننگز میں 269 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،ٹونی ڈی زورزی کی سنچری، 104رنز بنا کر نمایاں رہے۔
جنوبی افریقی ٹیم پاکستان کے خلاف آج کھیل کے تیسرے دن پہلی اننگز کے اسکور 378 رنز کے تعاقب میں جب میدان میں آئی تو اس کے 6 کھلاڑی پہلے ہی آؤٹ ہوچکے تھے جبکہ 216 رنز بن چکے تھے۔
دن کا آغاز جنوبی افریقہ کے ٹونی ڈی ذورزی نے 81 اور سینورن متھوسوامی نے 6 رنز سے کیا، آج دن کا آغاز ہوتے ہی سینورن متھوسوامی 11 رنز بناکر ساجد خان کی گیند پر پویلین لوٹ گئے، ان کے بعد ٹونی ڈی ذورزی 104 رنز بنا کر نعمان علی کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اس کے بعد آنے والے سنو ران متھو سوامی 11 رنز بنا کر ساجد خان کا شکار بن گئے، گیسو ربادا بغیر کوئی رن بنائے ساجد خان کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
نعمان علی نے 6، ساجد خان نے 3 اور سلمان آغا نے 1 وکٹ حاصل کی، ڈی زورزی 104اور ریان ریکلٹن 71رنزبناکرنمایاں رہے، واضح رہے کہ پاکستان کو پہلی اننگز میں 109کی برتری حاصل ہے۔
اس سے قبل لاہور ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔
