نیپا چورنگی واقعہ: وزیراعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت دے دی

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیپا چورنگی پر پیش آنے والے المناک حادثے میں مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کے جاں بحق ہونے کے بعد تمام متعلقہ افسران کو معطل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت واقعے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا، کے ایم سی، ٹاؤن انتظامیہ، ریونیو اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے کہا کہ بچے کے جاں بحق ہونے پر دلی افسوس ہے اور جس کی بھی کوتاہی ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیف سیکرٹری سندھ آج ہی ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کریں۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی، ٹاؤن انتظامیہ اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ افسران بھی اس کارروائی کے دائرہ میں آئیں گے۔

اس کے علاوہ، اسسٹنٹ کمشنر اور مختیارکار گلشن اقبال کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک دوسرے پر ذمہ داری عائد کرنے کی بجائے ہر افسر اپنی ذمہ داری پوری کرے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا