چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی ذاتی وجوہات کی بنا پر مستعفی

اسلام آباد: چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج اور موجودہ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے صدرِ مملکت کو وزارتِ اوورسیز پاکستانیز کے سیکرٹری کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا باقاعدہ نوٹس ارسال کر دیا ہے۔

جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے اپنے استعفے میں ذاتی وجوہات کو بنیاد بنایا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔

واضح رہے کہ جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی ایک سینئر قانون دان اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج رہ چکے ہیں، اور ان کی بطور چیئرمین این آئی آر سی خدمات کو اہم قرار دیا جاتا ہے۔