پی ٹی آئی کارکنان کل اڈیالہ جیل کے باہر جمع ہوں گے، عمران خان سے ملاقات تک موجود رہنے کی ہدایت
لاہور: تحریک انصاف پنجاب نے کل منگل کو تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اڈیالہ جیل کے باہر پہنچنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پارٹی کے مطابق تمام ارکان قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور تنظیمی عہدے داران کو دوپہر دو بجے جیل کے باہر موجود رہنے کا پیغام دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے چیف آرگنائزر نے کہا ہے کہ کارکن عمران خان سے ملاقات ہونے تک وہاں موجود رہیں۔ اطلاعات کے مطابق پارٹی کی قیادت نے تمام اراکین اسمبلی اور عہدے داران کے لیے شرکت کو لازمی قرار دیا ہے۔
یہ اقدام عمران خان سے ملاقات کے حوالے سے پارٹی کے عزم اور یکجہتی کا اظہار سمجھا جا رہا ہے۔
_20251215082628868.webp)