دن رات فوج کو گالیاں دینا قابلِ قبول نہیں، ہم فوج و عوام کے درمیان دڑار نہیں آنے دیں گے: بلاول بھٹو
لاہور: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سیاسی اختلاف اپنی جگہ مگر فوج کے خلاف زبان درازی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی۔ وہ پیپلز پارٹی کی رہنما زبیدہ جعفری کے انتقال پر اہلخانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ایک بار پھر نازک دور سے گزر رہا ہے اور ایسے میں تمام شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ فوج کے ساتھ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردی کے مسلسل خطرات موجود ہیں،
دہشتگرد پڑوسی ممالک سے مدد لیتے ہیں اور کارروائیاں کرکے افغانستان فرار ہو جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ داخلی سطح پر بھی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، اور افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ایک طبقہ ایسے وقت میں اداروں پر حملہ آور ہوتا ہے، جو ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر کہا کہ “عوام کے مسائل پر فوکس کریں۔ سیاسی تنقید کے لیے ہم موجود ہیں لیکن یہ کیا کہ آپ دن رات فوج کو گالیاں دیں؟ ہم خاموش نہیں رہ سکتے۔”
ان کا کہنا تھا کہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ فوج اور عوام کے درمیان دوری پیدا ہو، “ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
