خیبرپختونخوا: سول جج کے لیے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم، میرٹ پر سلیکشن ہوگی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے جوڈیشل سروس رولز میں ترمیم کرتے ہوئے سول جج کے لیے 2 سالہ وکالت کی شرط ختم کر دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جوڈیشل سروس رول 5 میں سینیارٹی یا فٹنس کی بنیاد ختم کر دی گئی ہے اور سلیکشن صرف میرٹ پر کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقی ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارش پر ہوگی، اور بی پی ایس 19 سے 21 میں ریگولر ترقی سروس مکمل کیے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوگی۔ ترقی کے لیے تربیت مکمل کرنا اور امتحان پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا بار کونسل نے حکومت کے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تجربے کے ججز کی تعیناتی کا فیصلہ واپس لیا جائے۔