فوج اور وفاقی تعاون کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا: گورنر خیبرپختونخوا
پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے تعاون کے بغیر صوبے کا چلنا ممکن نہیں ہے اور امن و استحکام کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کی حمایت ضروری ہے۔
پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ کچھ لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اگر فوج چلی گئی تو صوبہ دو سے تین دن بھی نہیں چل سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی موجودہ صلاحیت سکیورٹی معاملات تنہا سنبھالنے کے قابل نہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اور سکیورٹی اداروں کے تعاون کے بغیر دہشت گردی، جرائم اور امن و امان کے چیلنجز کا مقابلہ ممکن نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئین میں گورنر راج کی شق موجود ہے، اس لیے اس پر بات کرنا یا اسے زیرِ غور لانا غیر آئینی نہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے گورنر کے پی نے کہا کہ “عمران خان اپنے کرتوتوں کی سزا بھگتنے کے بعد ہی باہر آئیں گے، ڈیڑھ دو سال سزا نہیں کاٹی اور مگرمچھ کے آنسو رو رہے ہیں۔
