شمالی وزیرستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی پراکسی کے 7 دہشتگرد ہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میر علی میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، جس کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ اسپن وام میں دوسری کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد کو ہلاک کیا گیا۔

مارے جانے والے دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، اور ان سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ علاقے میں دیگر بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں، اور غیرملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے انتھک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔