پاکستان نہیں تو ہم نہیں‘— دہشتگردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں یہی نعرہ ہمارے شہیدوں اور غازیوں کی زبان پر ہے: وزیر دفاع

اسلام آباد — وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ "پاکستان نہیں تو ہم نہیں" صرف ایک نعرہ نہیں بلکہ وہ جذبہ ہے جو آج بھی

دہشت گردی اور بھارت کے خلاف جنگ میں شہیدوں اور غازیوں کی زبان پر موجود ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کے قیام کے لیے قوم کو آگ اور خون کے دریا عبور کرنے پڑے۔ لاکھوں لوگ شہید ہوئے، بے شمار خواتین نے

اپنی عصمتیں قربان کیں اور ہزاروں افراد دشمن کے ہاتھوں اغوا ہوئے۔ ان تمام قربانیوں کی یاد آج بھی زندہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ "خان نہیں تو پاکستان نہیں" جیسے بیانیے کو بڑھاوا دیتے ہیں، انہیں مہاجروں کی اصل داستانیں سننی چاہئیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں آج بھی جموں و کشمیر سے آنے والے مہاجرین کی قربانیوں کی تاریخ موجود ہے۔ انہوں نے

صحافی حامد میر کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نانا نے بھی ہجرت کے دوران بڑی قیمت ادا کی۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہاجروں نے رسول ﷺ کی سنت پر عمل کرتے ہوئے خون کی لکیر کو عبور کیا اور پاکستان کی

سرزمین پر سجدہ شکر بجا لایا۔ انہی مہاجرین، شہیدوں اور غازیوں کی قربانیوں نے پاکستان کو مضبوط کیا۔

انہوں نے آخر میں کہا:

"پاکستان نہیں تو ہم نہیں… پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد!