سونے کی قیمت میں کمی: فی تولہ 2,700 روپے اور 10 گرام 2,315 روپے سستا

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 2,700 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2,315 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 27 ڈالر کم ہو کر 4,218 ڈالر ہو گئی ہے۔