حکومت کا ڈیزل سستا کرنے کا اعلان، قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے۔ وفاقی وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔
قیمت میں کمی کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 265 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب پیٹرول کی قیمت برقرار رکھتے ہوئے 263 روپے 45 پیسے فی لیٹر پر قائم رکھی گئی ہے۔
حکومتی فیصلے کو مہنگائی سے متاثرہ عوام کے لیے جزوی ریلیف قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
